چیئرمین ڈریپ کی تعیناتی چیلنج کرنےپر درخواست گزارمشکل میں

فوٹو: فائل


اسلام آباد: ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان(ڈریپ) کے چیئرمین کی تعیناتی چلنج کرنے پر عدالت نے ریمارکس دیے ہیں کہ جس ملازم کے خلاف انکوائری شروع ہوتی ہے وہ تعیناتی چیلنج کرنے آجاتا ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ڈپٹی ڈائریکٹرڈریپ ڈاکٹر عبید کی درخواست پر سماعت کی جس میں شیخ اختر حسین کی بطورسی ای او ڈریپ تعیناتی کو چیلنج کیا گیا تھا۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے استفسار کیا کہ یہ ڈاکٹر عبید کون ہے؟ اس کا کیا اسٹیک ہے، کوئی شوکاز تو نہیں ہوا درخواست گزارکو؟

ڈریپ کے نمائندے نے عدالت کو بتایا کہ ڈاکٹرعبید کے خلاف محکمانہ انکوائری زیر التو ہے۔ جج نے ریمارکس دیے کہ جس ملازم کے خلاف انکوائری شروع ہوتی ہے وہ تعیناتی چیلنج کرنے آجاتا ہے، درخواستگزار کیخلاف زیرالتوا انکوائری کی تفصیلات عدالت کو فراہم کی جائیں آئندہ ہفتے فیصلہ کریں گے۔

عدالت نے ڈاکٹر عبید کے خلاف محکمانہ انکوائری کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت بدھ تک ملتوی کردی ہے۔


متعلقہ خبریں