کشمیریوں پر جاری ظلم نے سنگین بحران کی کیفیت پیدا کر دی، وزیر خارجہ

پاکستان کا قیام امن کے لیے امریکہ کے ساتھ مل کر مشترکہ کاوش کرنے کا عزم

فائل فوٹو۔–


لندن: ناروے کے سابق وزیر اعظم شیل بونڈویک کی برطانیہ میں پاکستان ہائی کمیشن دفتر میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات ہوئی جس میں مقبوضہ جموں کشمیر کی صورت حال کے تناظر میں منعقدہ انٹرنیشنل کشمیر کانفرنس پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

ہم نیوز کے مطابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی مظلوم عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے انٹرنیشنل کشمیر کانفرنس میں شرکت پر سابق وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔

ان کا کہنا تھا ک مقبوضہ کشمیر پر بھارتی فوجی تسلط اور نہتے کشمیریوں پر جاری ظلم و ستم نے سنگین بحران کی سی کیفیت پیدا کر دی ہے جس نے پوری دنیا کو چونکا کر رکھ دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم اپنے مظلوم کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے ان کی آواز میں آواز ملا کر عالمی ضمیر کو جھنجھوڑنے کیلئے یہاں آئے ہیں۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ انٹرنیشنل کشمیر کانفرنس کی صورت میں بین الاقوامی کمیونٹی کے پاس کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو دنیا کے سامنے لانے کا ایک نادر موقع ملا ہے۔

انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں پر تحقیقات اور غیر جانبدار کمیشن آف انکوائری تشکیل دے کر کروائی جائے۔

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ناروے کے سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ طاقت کے استعمال سے یہ مسئلہ حل نہیں ہو گا، پرامن مذاکرات ہی مسئلہ کشمیر کے حل کا واحد راستہ ہیں۔ بین الاقوامی برادری کو بھی مسئلہ کشمیر کو ترجیحی ایجنڈے کے طور پر لینا چاہیے ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہکشمیر میں ہونے والی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے حوالے سے انٹرنیشنل کمیونٹی میں خاصی تشویش پائی جاتی ہےجموں و کشمیر انٹرنیشنل کانفرنس کا انعقاد ایک احسن اقدام ہے۔


متعلقہ خبریں