کاروبار کے اختتام پر انڈیکس میں 192 پوائنٹس کا اضافہ

اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان سے کاروبار کا آغاز

فوٹو: فائل


کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اختتام پر 192 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے۔

جمعرات کے روز کاروبار کے آغاز پر ہنڈرڈ انڈیکس 40607 پر ہوا اور اختتام پر 192 پوائنٹس کے اضافے سے 40799 کی سطح پر بند ہوا۔

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز 8.73ارب روپے مالیت کے 23.90 کروڑ شئیرز کا کاروبار کیا گیا۔

فوٹو: ہم نیوز

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج شروع سے مثبت رحجان رہا اور آغاز پر ہی 100 انڈیکس میں 141 پوائنٹس تک کا اضافہ دیکھا گیا۔

کاروبار کے دوسرے سیشن میں انڈیکس میں 244 پوائنٹس کا اضافہ بھی دیکھنے میں آیا جس سے انڈیکس 40860.79 پر پہنچ گیا جو آج کی بلند ترین سطح رہی۔ جمعرات کے روز انڈیکس کی کم ترین سطح 40607.12 رہی۔

فوٹو: ہم نیوز

رواں ہفتے اسٹاک ایکسچینج میں مجموعی طور پر مثبت رجحان رہا انڈیکس مسلسل مثبت زون میں ٹریڈ کرتا رہا۔

گزشتہ روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ملا جلا رجحان رہا تاہم کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 17 پوائنٹس کی کمی پر بند ہوا۔


متعلقہ خبریں