شیخ رشید کا نام پی اے سی کے رکن کے لیے نامزد

پی ٹی آئی نے شیخ رشید کو ممبر پی اے سی نامزد کردیا | urduhumnews.wpengine.com

فوٹو: ہم نیوز


اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کو حکومت کی جانب سے پبلک کاؤنٹ کمیٹی(پی اے سی) کے ممبر کے طور پر نامزد کردیا ہے۔

معتبر ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا ہے کہ شیخ رشید کی نامزدگی کے لیے نام اسپیکر قومی اسمبلی کو بھجوا دیا گیا۔ یاد رہے کہ ماضی میں شیخ رشید احمد نے وزیر اعظم عمران خان سے پی اے سی کا رکن بننے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔

وفاقی وزیر ریلوے نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے چیئرمین پی اے سی نامزد کرنے پر اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا تھا کہ کرپشن الزامات میں ملوث شخص اس کمیٹی کا سربراہ نہیں بن سکتا۔

شیخ رشید ماضی میں شہبازشریف کی تعیناتی کو غیر آئینی بھی کہہ چکے ہیں۔ انہوں نے کہا تھا کہ حکومت کی جانب سے موجودہ اپوزیشن لیڈر کو چیئرمین بنانے سے پیغام اچھا نہیں گیا ہے۔ وزیرریلوے کا یہ بھی کہنا تھا کہ شہباز شریف کو یہ عہدہ دینا  بلی کو ہی دودھ کی رکھوالی پر بٹھانے کے مترادف ہے۔

یاد رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین پی اے سی کی تعیناتی کیخلاف درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کردی تھی۔


متعلقہ خبریں