اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر 204 پوائنٹس کا اضافہ

اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران 377 پوائنٹس کا اضافہ

فوٹو: فائل


کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منگل کے روز مجموعی طور پر مثبت رجحان رہا اور کاروبار کے اختتام پر انڈیکس میں 204 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس 40420 پر ٹریڈ کررہا تھا لیکن تھوڑی دیر کیلئے مندی کا رجحان بھی دیکھنے میں آیا اور 31 پوائنٹس کی کمی بھی ہوئی۔

فوٹو: ہم نیوز

ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں 12 پوائنٹس کا اضافہ بھی دیکھا گیا جب کہ ٹریڈنگ کے دوران 56 پوائنٹس کی کمی بھی ہوئی۔

منگل کے روز اسٹاک مارکیٹ میں 73,702,200  شیئرز کا لین دین ہوا جن کی مالیت 5,198,080,673 رہی۔

 

فوٹو: ہم نیوز

گزشتہ روز مارکیٹ کا اختتام مثبت زون میں ہوا اور کے ایس ای 100 انڈیکس میں 155 پوائنٹس کی کمی ہوئی تھی۔

 


متعلقہ خبریں