شیخ رشید نے فریٹ ٹرین کا افتتاح کردیا


کراچی: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے نجی شعبے کی دوسری شیڈولڈ فریٹ ٹرین کا افتتاح کردیا ہے۔ میرین گروپ کی دوسری فریٹ ٹرین 75کنٹینرز پر مشتمل کارگو لیکر لاہور کے لیے روانہ ہوئی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید  نے بتایا کہ وہ یکم سے 28 فروری تک ٹرین میں رہیں گے۔

ان کا کہنا ہے کہ دس فروری سے ٹرین انجنوں کے ٹریکرفعال ہوجائیں گے اور مال بردارگاڑی کراچی سے لاہور کے لیے چلائی جائے گی۔

انہوں نے بتایا کہ ریلوے میں اتنی صلاحیت ہے کہ میزائل بنا سکتا ہے جبکہ ڈرائی پورٹس کی صورتحال کوتبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔

ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ میں ایک ماہ سے بیمارہوں، اس کے باوجود کراچی آیا ہوں۔

واضح رہے کہ نئی کنٹینر فریٹ ٹرین کا آغاز نجی شعبہ اور پاکستان ریلوے کی مشترکہ شراکت داری سے کیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر ریلوے کی جانب سے مقامی ہوٹل دن ایک بجے پریس کانفرنس بھی کی جائے گی۔

گذشتہ چار ماہ میں چار نئی مال گاڑیاں ریلوے فلیٹ میں شامل کی گئی ہیں کس کے بعد مال گاڑیوں کی تعداد دس سے 14 ہو گئی ہے۔

شیخ رشید احمد  کراچی کے تین روزہ دورے کے دوران ریل فریٹ بڑھانے سے متعلق اجلاس کرنے کے ساتھ ساتھ کاروباری شعبے سے متعلق اہم افراد سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔


متعلقہ خبریں