’آرمی چیف نے بھارتی ہم منصب سے رابطے کی کوشش نہیں کی‘

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور—رائٹرز فائل۔


راولپنڈی: بھارتی میڈیا کی جانب سے پاکستان کے خلاف مسلسل جھوٹے پروپیگنڈے کو ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے مسترد کردیا۔

اپنے ٹوئٹر پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے بھارتی ہم منصب سے رابطہ کی کبھی کوئی کوشش نہیں کی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ دونوں آرمی چیف نے کانگو میں اقوام  متحدہ کے امن مشن میں اکٹھے نوکری بھی نہیں کی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ دونوں ملکوں کے درمیان بات چیت کا اختیار صرف حکومتوں کو حاصل ہے۔

ہندوستان ٹائمز نے پاکستانی آرمی چیف کی بھارتی ہم منصب سے بات چیت کے لیے رابطوں کی خبر دی تھی۔


متعلقہ خبریں