شہباز شریف کی ضمانت کے لیے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر

شہباز شریف کا تفتیشی ٹیم پر حراساں کرنے کا الزام

فوٹو: فائل


لاہور: سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور مسلم لیگ نون کے صدر شہباز شریف نے عدالت سے رجوع کر لیا ہے۔

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے اپنے وکیل اعظم نذیر تارڑ اور امجد پرویز کی وساطت سے ضمانت کے لیے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی ہے جس میں وفاقی حکومت اور قومی احتساب بیورو (نیب) کو فریق بنایا گیا ہے۔

شہباز شریف نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ نیب نے قانون کے منافی کیس بنا کر انہیں گرفتار کیا ہے اور سیاسی بنیادوں پر کیس بنایا گیا ہے۔ انہوں ںے جو بھی کیا وہ آئین اور قانون کے مطابق ہے جب کہ سرکار کی ایک انچ کی زمین بھی کسی کو نہیں دی گئی ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ طبی وجوہات کی بنا پر بھی ضمانت مانگی گئی ہے۔ اس لیے عدالت درخواست ضمانت کو منظور کرے۔

شہباز شریف آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل کیس میں ریمانڈ کی وجہ سے نیب کی تحویل میں ہیں اور ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد 24 جنوری کو احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں