پی آئی اے کا طیارہ بڑے حادثے سے بال بال بچ گیا

فائل فوٹو


کراچی :پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن (پی آئی اے) کا سکھر جانے والا طیارہ بڑے حادثے سے بال بال بچ گیا۔

ذرائع کے مطابق کراچی سے سکھر جانے والا پی آئی اے کے اے ٹی آر ساختہ طیارہ فضا میں موجود ڈرون طیارے سے ٹکرانے سے بچ گیا۔

پی آئی اے کی پرواز پی کے 536 شام پانچ بجکر 24 منٹ پر کراچی سے سکھر کے لئے روانہ ہوئی تاہم تین منٹ بعد دوران پرواز ڈورن پی آئی اے کے  طیارے کے اوپر 100فٹ کی بلندی پر نمودار ہوا۔

طیارہ واقعے کے وقت 4300فٹ کی بلندی پر اڑرہا تھا جبکہ طیارے اور ڈرون کا سامنا کراچی سے 4.7 ناٹیکل مائل پر مشرقی جانب ہوا۔

کپتان نے حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے طیارے کو ایئر شپ کی شکل والے سرمائی رنگ کے ڈرون کے ساتھ ٹکرانے سے کامیابی سے بچاتے ہوئے شام چھ بج کر10 منٹ پر بحفاظت سکھر ائرپورٹ پر اتار لیا۔

ذرائع کے مطابق ائر ٹریفک کی نااہلی پر تاحال انتظامیہ کی جانب سے کسی بھی قسم کی انکوائری شروع نہیں کی گئی۔


متعلقہ خبریں