دس برس قبل آپ کیسے نظر آتے تھے؟


اس وقت سوشل میڈیا میں فیس بک، ٹوئٹر یا انسٹا گرام پر ‘ٹین ایئر چیلنج’  ٹرینڈ سب سے زیادہ سرگرم ہے اور اس نے تمام صارفین کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے، دنیا بھر سے لوگ کی بڑی تعداد ‘آج اور دس سال پرانی تصویریں’ شیئر کررہے ہیں۔

اس وقت سوشل میڈیا میں صارفین اپنی دس برس پرانی اور ابھی کی تصاویر شئیر کررہے ہیں اور ان پر کافی دلچسپ تبصرے اور تجزئیے بھی کیے جارہے ہیں۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں سے سوشل میڈیا پر لوگ یہی کچھ کررہے ہیں۔

باقی لوگوں کی طرح کچھ مشہورشخصیات نے بھی ‘ٹین ایئر چیلنج’ پر اپنی تصاویر شئیر کی ہیں۔ جس کے مطابق قومی کرکٹر شاداب خان دس برس قبل کچھ اس طرح نظر آتے تھے۔

یقینی طور پر آپ اس بچے کو نہیں جانتے ہوں گے؟ یہ قومی کرکٹر شاداب خان ہیں۔

کیپشن میں شاداب خان نے لکھا ہے کہ دس پہلے قومی ٹیم میں کھیلنا ان کا خواب تھا جو اب حقیقت میں بدل گیا ہے۔

مشہور کرکٹ ویب سائٹ کرک انفو نے شاہد آفریدی کی ایک تصویر شیئر کی ہے، ان دس برسوں میں لالا بلکل بھی نہیں بدلے۔ پاکستانی اداکارہ ماہ نور بلوچ بھی بلکل نہیں بدلی، لوگوں کا خیال ہے کہ وہ دس برس بعد بھی ایسی ہی ہوگی۔

اسی طرح اس تصویر میں نظر آنے والا بچہ بھی آپ کے لیے انجان ہوگا اور یہ دس برس نہیں بلکہ 20 برس پرانی تصویر ہے۔


ہالی ووڈ  گلوکار میڈونا بھی ایک دہائی میں بالکل نہیں بدلیں، اس ٹرینڈ میں لوگ کچھ سیاسی اور مزاحیہ ٹویٹ بھی کررہے ہیں

کچھ لوگ خالی ویلٹ شیئر کررہے ہیں،، وہ کہہ رہے ہیں کہ دس برس پہلے بھی جیب خالی اور آج بھی پیسے نہیں ہیں۔ کچھ لوگ سی این جی اسٹیشن پر گاڑیوں کے رش کی تصویریں شیئر کررہے ہیں کیونکہ وہ سمجھتے ہیں کہ ایک دہائی میں یہ صورت حال بالکل نہیں بدلی۔

اگر آپ نے اب تک نہیں دیکھا کہ گزشتہ ایک دہائی میں آپ کتنے بدل گئے ہیں، آپ کی شکل صورت میں کتنی تبدیلی آئی ہے تو دیر نہ کریں بلکہ  دس برس پرانی اور ایک آج کی تصویر نکال کر دیکھ لیں اور اسے ہیش ٹیگ ‘ٹین ایئر چیلنج ‘ کے ساتھ سوشل میڈیا پر اسے اپلوڈ کریں.


متعلقہ خبریں