آرمی ایئر ڈیفنس کی کامیاب فائر پاور، سربراہ پاک فوج کی مبارک باد


کراچی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آرمی ایئر ڈیفنس کو کامیاب فائر پاور پرمبارک باد دی ہے۔ آرمی ایئرڈیفنس نے کراچی کے قریب فائر پاور کا مظاہرہ کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج کے ایئرڈیفنس کی صلاحیتوں میں اضافہ ہوا ہے۔

آئی ایس پی آر ذرائع کے مطابق جمعرات کے روز ایئرڈیفنس نے ال بیازا 2019 مشقوں کے دوران ہتھیاروں کا مظاہرہ کیا۔

اس موقع پر سربراہ پاک فضائیہ نے ال بیازا 2019 مشقوں کا معائنہ بھی کیا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ مشقوں کے دوران پہلی بار ایل وائی 80 سسٹم کو جانچا گیا۔


متعلقہ خبریں