پاکستان اسٹاک مارکیٹ 490 پوائنٹس اضافے کے بعد بند

اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان سے کاروبار کا آغاز

فوٹو: فائل


کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج پھر تیزی رہی۔ کے ایس ای 100 انڈیکس 490 پوائنٹس اضافہ کے بعد 39 ہزار 52 کی سطح پر بند ہو گیا۔

فوٹو: ہم نیوز

کاروبار کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں 519 پوائنٹس کا اضافہ بھی رہا۔ 100 انڈیکس 39 ہزار 81 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا تھا۔ کاروبار کے دوران 100 انڈیکس مسلسل مثبت زون میں ہی ٹریڈ کرتا رہا۔

فوٹو: ہم نیوز

منگل کو پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ایک بار پھر تیزی رہی۔ کے ایس ای 100 انڈیکس 490 پوائنٹس اضافے کے بعد 39 ہزار 52 پر بند ہوا۔ 100 انڈیکس میں دو روز کے دوران 1500 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ کے آغاز پر ایک بار پھر تیزی کا رجحان رہا اور ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں 234 پوائنٹس کا اضافہ ہو گیا جس کے بعد مارکیٹ 38 ہزار 796 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہی تھی۔

سال نو کے آغاز کے بعد سے مارکیٹ میں تیزی کا رجحان نظر آ رہا ہے۔ گزشتہ سال کے اختتام پر آخری روز 100 انڈیکس 37 ہزار 66 پر بند ہوا تھا اور نئے سال کے پہلے روز ہی 100 انڈیکس میں تیزی دیکھی گئی اور 929 پوائنٹس کا اضافہ ہوا تھا۔

گزشتہ سات روز کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 1700 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہو چکا ہے۔

گزشتہ روز بھی مارکیٹ میں تیزی رہی اور کے ایس ای 100 انڈیکس 1014 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 38 ہزار 562 کی سطح پر بند ہوا تھا۔


متعلقہ خبریں