اسلام آباد: سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے طویل عرصے کے بعد ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ آخری مرتبہ والد کو والدہ کے ساتھ مسکراتے ہوئے دیکھا تھا۔
اپنے ٹوئٹر پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ آخری بار والدہ کو تابوت میں دیکھا۔
The last time I saw HER was in the coffin. The last time I saw HIM smile was with HER. May Allah have mercy on both of you. Ameen ??♥️ pic.twitter.com/q5hlws8rf6
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) December 23, 2018
ٹوئٹ میں مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ اللہ آپ دونوں (نواز شریف اور کلثوم نواز) پر اپنا رحم کرے۔
اس قبل مریم نواز نے آخری ٹوئٹ 24 جولائی کو کیا تھا۔
خیال رہے کہ یہ ٹوئٹ ایک ایسے موقع پر کیا گیا جب پیر کو سابق وزیراعظم کے خلاف قومی احتساب بیورو(نیب) کی جانب سے العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسز کا فیصلہ سنایا جائے گا۔
احتساب عدالت کی جانب سے بدھ 19 دسمبر 2018 کو یہ فیصلہ محفوظ کیا گیا تھا۔

