2018: وہ ٹوئٹر اکاؤنٹ جنہوں نے ہمیں باخبر رکھا

December 26, 2018

سوشل میڈیا کا پلیٹ فارم چونکہ ہماری زندگی کا اہم ترین حصہ بن چکا ہے جس کے ذریعے کئی صارفین کو گھر بیٹھے سیلیبریٹی کا درجہ بھی اختیارکر لیتے ہیں۔

آیئے نظر ڈالتے ہیں سال 2018 کے کچھ معروف ٹویٹر اکاؤنٹس پر جنہیں رواں سال میں سب سے زیادہ متحرک  دیکھا گیا اور معلومات کی فراہمی کا معتبر ذریعے کا درجہ بھی دیا گیا۔

 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ میجر جنرل آصف غفور نے دسمبر 2016 میں اپنا عہدہ سنبھالا، ٹویٹر پر ان کے 18 لاکھ سے زائد فالوورز ہیں جنہیں پاک فوج کے اندرونی معاملات سے مکمل باخبر رکھا جاتا ہے۔

پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور کا ایک ذاتی ٹویٹر اکاؤنٹ بھی ہے، جہاں وہ عوام کے ساتھ رابطے میں رہتے ہیں اور بعض دفعہ مسائل کے حل میں بھی مدد دیتے ہیں۔

رواں سال جولائی میں راولپنڈی سے اسکردوجاتے ہوئے ایک نوجوان کی بیگ کھو جانے پر ترجمان پاک فوج نے ایک ٹویٹ کے ذریعے تمام لوگوں کو شبیر کی مدد کرنے کو کہا تھا جس کے بعد طالبعلم کا بیگ اس تک پہنچا دیا گیا۔

ترجمان نے اپنے ٹویٹر پیغام میں محمد شبہر کو مخاطب کر کے کہا کہ اگر وہ میری ٹویٹ دیکھیں تو مجھ سے اپنا رابطہ نمبر شیئر کریں تاکہ ان کی مدد کی جا سکی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کی ٹویٹ اور ان کے اقدام کو پاکستان بھر میں بھرپور پذیرائی ملی۔

 

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد محمد حمزہ شفقات نے جولائی 2018 میں اپنے عہدے کا چارج سنبھالا۔ حمزہ اسلام آباد کے شہریوں کو شہر بھر کی صورتحال سے باخبر رکھتے اور ٹریفک کے مسائل سے بھی آگاہ کرتے رہتے ہیں۔

شہر بھر میں تجاوزات کا معاملہ ہو یا بڑھتی ہوئی مہنگائی کو قابو کرنا ہو، ڈی سی اسلام آباد ایکشن میں دکھائی دیتے ہیں اور سب سے بڑھ کر وہ یہ ساری معلومات اپنے فالوورز سے بھی شیئر کرتے رہتے ہیں۔

 

 

آمنہ بیگ اس وقت پنجاب پولیس میں ملازمت کر رہی ہیں اور اپنے طرز عمل سے ناصرف پنجاب پولیس بلکہ خواتین اہلکاروں کے بارے میں پائے جانے والے منفی تاثر کو زائل کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔

 

پاکستان میں تعینات جرمن سفیر اپنی روز مرہ کی سرگرمیوں اور اردو انگریزی دونوں زبانوں میں ٹویٹر پر شیئر کرتے ہیں۔ ان کا اپنے فالوورز سے رابطہ انہیں کافی مقبول بناتا ہے۔

گزشتہ ہفتے انہوں نے سفارتخانے میں منقعدہ کرسمس کی تقریب میں شرکت کی اور مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد دی۔

 

راولپنڈی پولیس کے ٹویٹر اکاؤنٹ سے ناصرف ملزمان کی گرفتاریوں اور کارروائیوں کے حوالے سے خبریں شیئر کی جاتی ہیں بلکہ عام شہریوں کی شکایات نوٹ کر کے ان کے ازالے کے اقدامات اٹھائے جاتے ہیں۔

راولپنڈی پولیس کے ٹویٹر اکاؤنٹ پر تازہ ترین گرفتاریوں چھاپوں اور ان میں پیش رفت کے حوالے سے بھی باخبر رکھا جاتا ہے اور پیغام دیا جاتا ہے قانون سے کوئی بھی بالاتر نہیں۔

 

ایئرپورٹ کا اکاؤنٹ باقاعدہ طور پر نہیں چلایا جا رہا لیکن اس سے اندرون ملک اور بیرون ملک سفر کرنے والوں کو تفصیلات سے آگاہ کر دیا جاتا ہے۔ اکاؤنٹ کے ذریعے طیاروں کی آمد یا روانگی میں تاخیر اور سول ایوی ایشن اتھارٹی کی تازہ ترین صورتحال سے بھی باخبر رکھا جاتا ہے۔

 

https://twitter.com/AirportPakistan/status/1075248843325812737

 

پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ عوام کو آئی ٹی سے متعلقہ تمام مسائل اور ان کے حل کے لیے باخبر رکھتی ہے، پی آئی ٹی بی کا آکاؤنٹ آفیشیلی اپ ڈیٹ کیا جاتا ہے جسے چلانے کے لیے باقاعدہ ٹیم کام کرتی ہے۔

ہائی کورٹ اور ٹریفک مینیجمنٹ کی ایپلی کیشنز بھی پی آئی ٹی بی نے بنائی ہیں۔

 

فیک نیوز بسٹر وزارت اطلاعات کی جانب سے بنایا گیا ایک ایسا ٹویٹر اکاؤنٹ ہے جس کے ذریعے حکومت کے خلاف چلائی جانے والی جھوٹی اور بے بنیاد خبروں کی نشاندہی کی جائے گی۔

اس اکاؤنٹ سے جھوٹ پر مبنی منفی پراپیگنڈے کو ختم کیا جائے گا۔

 

پاکستان میں تعینات برٹش ہائی کمشنر تھامس ڈریو نے رواں سال پاکستان کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور مختلف علاقوں کے خوبصورت نظارے، علاقائی لوگوں سے میل جول اور پاکستان کا پرامن چہرہ دنیا کے سامنے لانے میں کردار ادا کیا تھا۔

برطانوی ہائی کمشنر نے برٹش ایئرویز کی جانب سے پاکستان میں دوبارہ فلائیٹ آپریشن شروع کرنے کی خبر اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ سے اردو میں دی۔

 

نوربرٹ ایک پاکستانی صحافی ہیں جو ٹویٹر کے ذریعے کراچی سے متعلق اہم خبریں، جیسے کہ ٹریفک کی روانگی اور بندش، وہاں کی شاہراؤں سے متعلق خبروں کے ساتھ ساتھ صحت اور اسموگ کی صورت میں احتیاطی تدابیر، اور موسم کی خبریں عوام تک پہنچاتے ہیں۔


متعلقہ خبریں