قومی اسمبلی کا اجلاس، سعد رفیق کو اسلام آباد پہنچادیا گیا

پارلیمنٹ کو سابق وزیراعظم کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کرنا ہوگی، خواجہ سعد رفیق

فوٹو: فائل


اسلام آباد: قومی احتساب بیورو (نیب) کی ٹیم رکن قومی اسمبلی اور لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق کو لیکر اسلا آباد پہنچ گئی جہاں وہ جمعے کو قومی اسمبلی سے خطاب کریں گے۔

اس سے قبل اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے نیب کی جانب سے گرفتار کیے گئے رکن قومی اسمبلی خواجہ سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری کیے جس کے بعد ان کے چھ روزہ راہداری ریمانڈ منظور کیے گئے۔

ہم نیوز کے مطابق پروڈکشن آرڈرزقومی اسمبلی کے موجودہ اجلاس میں شرکت کے لیے جاری کیے گے ہیں جو قومی اسمبلی میں کارروائی اور طریق کار کے قواعد 2007 کے قاعدہ 108 کے تحت جاری کیے گے ہیں۔

قومی اسمبلی میں کارروائی اور طریق کار کے قواعد 2007 کے قاعدہ 108 کے تحت اسپیکر اسمبلی کسی بھی زیر حراست رکن اسمبلی کی موجودگی کو ضروری سمجھتا ہوتو وہ اُسے جلاس میں شرکت کے لیے طلب کر سکتا ہے۔

قومی اسمبلی کا اجلاس آج شام چار بجے طلب کیا گیا ہے جس میں خواجہ سعد رفیق بھی شرکت کر سکیں گے۔

اس سے قبل گزشتہ ہفتے ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس میں خواجہ سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ کیے جانے پر اپوزیشن نے واک آؤٹ کیا تھا۔

واضح رہے کہ رواں ماہ نیب لاہور نے پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی اسکینڈل میں سابق وزیر ریلوے سعد رفیق اور سابق وزیر قانون پنجاب سلمان رفیق کو گرفتار کر لیا تھا۔

نیب کے مطابق خواجہ سعد رفیق نے اپنی  اہلیہ اور بھائی خواجہ سلمان رفیق کے ساتھ مل کر قیصر امین بٹ اور ندیم ضیا کی شراکت میں ایئر ایونیو  کے نام سے ایک ہاؤسنگ منصوبہ شروع کیا تھا جس کا نام بعد میں پیراگون سٹی منصوبہ رکھ دیا گیا تھا۔

نیب کے مطابق یہ منصوبہ ریکارڈ کے حوالے سے غیرقانونی تھا۔


متعلقہ خبریں