اسٹاک ایکسچینج، کاروبار کے آغاز پر مارکیٹ میں ملا جلا رجحان

پاکستان اسٹاک ایکسچینج:  کاروبار میں مثبت رجحان

فوٹو: فائل


کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز بھی مندی دیکھی گئی، کاروبار کے آغاز پر ہنڈرڈ انڈیکس 38 ہزار 63  پر ٹریڈ کر رہا تھا۔

کاروباری سرگرمیوں کے آغاز کے ساتھ ہی مارکیٹ میں مثبت رجحان دیکھنے میں آیا،  100 انڈیکس 107 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 38 ہزار 170 پر ٹریڈ کرتا دیکھا گیا۔

کچھ دیر بعد مارکیٹ میں سرمایہ کاری کی صورتحال مندی کا شکار ہوئی تو ہنڈرڈ انڈیکس 25 پوائنٹس کمی کے ساتھ 38037 پر ٹریڈ کر رہا تھا۔

مارکیٹ سے آخری خبریں آنے بازار حصص میں مثبت رجحان دیکھنے میں آیا، 100 ہنڈرڈ انڈیکس 94 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 38 ہزار 158 پر ٹریڈ کر رہا تھا۔

رپورٹ فائل ہونے تک مارکیٹ میں 23,169,930 شیئرز کا لین دین ہوا جن کی مالیت 653,760,138 پاکستانی روپے رہی۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی مندی دیکھی گئی، کاروبار کے آغاز پر ہنڈرڈ انڈیکس 38 ہزار 63  پر بند ہوا جبکہ ہنڈرڈ انڈیکس میں 52 پوانٹس کی کمی دیکھی گئی۔


متعلقہ خبریں