سری لنکا کا آئینی بحران ختم، وکراما سنگھے نے وزیر اعظم کا حلف اٹھا لیا

فوٹو: رائٹرز


کولمبو: سری لنکا کے معزول وزیر اعظم رانیل وکراماسنگھے نے ایک بار پھر وزیر اعظم کے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔

سری لنکا میں ماہ اکتوبر کے دوران شروع ہونے والا سیاسی بحران بالآخر ختم ہو گیا اور سری لنکا کے معزول وزیر اعظم وکراماسنگھے نے اتوار کو ایک بار پھر اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔

سری لنکن صدر متھرا پالا سری سینا نے وزیر اعظم رانیل وکراماسنگھے سے اختلافات کے بعد سابق صدر مہندا راجاپاکسے کو اُن کی جگہ وزیر اعظم مقرر کیا تھا تاہم وہ اپنی اس کوشش میں ناکام رہے۔ راجا پاکاسا وزیر اعظم بننے کے لیے پارلیمنٹ سے اعتماد کا ووٹ لینے میں ناکام رہے اور ہفتے کو حکومت سے مستعفیٰ ہو گئے تھے۔

پارلیمنٹ وکراماسنگھے کو پہلے ہی اعتماد کا ووٹ دے چکی ہے جب کہ انہوں نے آئینی بحران کو ختم کرنے کے لیے بھی کردار ادا کیا ہے۔

جمعہ کو سری لنکا کی سپریم کورٹ نے صدر متھرا پالاسری سینا کی جانب سے پارلیمنٹ کی تحلیل کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے اسے غیر آئینی قرار دیا جب کہ کئی ممالک نے بھی راجا پاکسے کی حکومت کو قبول کرنے سے انکار کر دیا تھا۔

سری سینا سال 2015 میں جمہوریت کو برقرار رکھنے اور کرپشن کے خاتمے کا وعدہ کرکے اقتدار میں آئے لیکن وہ ذاتی اختلافات کے باعث ملک کو بحران کی طرف لے گئے۔


متعلقہ خبریں