سب کا بلا امتیاز احتساب ہو گا، فیاض الحسن چوہان


اسلام آباد: پنجاب کے وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ سب کا بلا امتیاز احتساب ہو گا اور حکومت بھی اپنی مدت پوری کرے گی۔

فیاض الحسن چوہان نے سابق صدر آصف علی زرداری کی تقریر پر اپنے ردعمل میں ہم نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آصف علی زرداری نے اپنے بیٹے کو بھی یوٹرن دیا اور اسے بھٹو بنا دیا۔

انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری نے مسلم لیگ نون سے بات نہیں کرنے کا اعلان کیا تھا لیکن پھر یوٹرن لے کر مسلم لیگ نون سے مذاکرات کرنے لگے۔

صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ صوبہ جنوبی پنجاب کے لیے ہم بالکل سنجیدہ ہیں جب کہ جنوبی پنجاب کے لیے ٹاسک فورس بھی کام کر رہی ہے تاہم ہمارے پاس قومی اسمبلی اور سینیٹ میں اکثریت نہیں ہے جس کی وجہ سے مشکلات پیش آ رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی سندھ میں مسلسل تیسری حکومت ہے لیکن یہ تھر کا مسئلہ تو حل کر نہیں سکے۔ آصف زرداری اور اُن کی ہمشیرہ کے خلاف نیب میں اربوں روپے کی کرپشن کے مقدمات چل رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں