سعودی عرب سے امدادی پیکج کی پہلی قسط موصول

state bank of pakistan

خلیجی ریاستوں میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں اضافہ


اسلام آباد: سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کی گرتی معیشت کو سہارا دینے کی غرض سےاعلان کردہ تین ارب ڈالر کی پہلی قسط میں سے ایک ارب ڈالر کی رقم موصول ہو گئی جس کے بعد پاکستان کے مجموعی ذخائر میں اضافہ ہو گیا۔

ترجمان اسٹیٹ بینک کے مطابق سعودی عرب کی جانب سے ایک ارب ڈالرز موصول ہو گئے ہیں۔ امداد کی ایک، ایک ارب ڈالر کی باقی دو اقساط آئندہ چند روز میں مل جائیں گی۔

ترجمان اسٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ رقم کی وصولی کے بعد پاکستان کے زرِمبادلہ کے ذخائر 14 ارب 80 کروڑ ڈالر کی سطح پر آ گئے ہیں جس میں مرکزی بینک کے ذخائر بڑھ 8ارب 48 کروڑ ڈالر ہو گئے، جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس 6 ارب 34 کروڑ ڈالر موجود ہیں۔

خیال رہے کہ 23 اکتوبر کو وزیرِ اعظم عمران خان کے دورے کے موقع پر سعودی عرب کی جانب سے 12 ارب ڈالر کے امدادی پیکج کا وعدہ کیا گیا تھا۔

دونوں ممالک کے مابین اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا تھا کہ تاخیر سے ادائیگی کی بنیاد پر سعودی عرب پاکستان کو سالانہ 3 ارب ڈالر مالیت کا تیل دے گا اور یہ سلسلہ 3 سال تک جاری رہے گا۔


متعلقہ خبریں