سابق وزرائے اعظم نواز شریف اور شاہد خاقان کے کیمپ آفسز پر 1.43 بلین کے اخراجات


اسلام آباد: سابق وزرائے اعظم میاں محمد نواز شریف اور شاہد خاقان عباسی کے کیمپ آفسز پر  1 ارب 43 کروڑ روپے کے اخراجات ہوئے۔

کابینہ ڈویژن نے جمعہ کو سابق وزرائے اعظم کے کیمپ آفسز پر ہونے والے اخراجات کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کیں۔ مذکورہ تفصیلات وقفہ سوالات کے دوران تحریری جواب کی شکل میں ایوان میں پیش کی گئی۔

کابینہ ڈویژن نے ایوان کو بتایا کہ نواز شریف اور شاہد خاقان عباسی کے کیمپ آفسز پر 1 ارب 43 کروڑ روپے کے اخراجات ہوئے۔ تحریری جواب میں انکشاف کیا گیا ہے کہ شاہد خاقان عباسی کے وزیراعظم بننے کے بعد بھی جاتی امرا کیمپ آفس قائم رہا۔

نواز شریف کے جاتی امرا کیمپ آفس پر 2013 سے 2018 تک 92 لاکھ سے زائد اخراجات ہوئے۔ شاہد خاقان عباسی کے اسلام آباد کیمپ آفس پردو سال میں 51 لاکھ روپے خرچ ہوئے۔

دوسری جانب وزارت خزانہ  نے پاکستانیوں کے دنیا بھر میں خفیہ اکاونٹس سے متعلق کا تحریری جواب ایوان میں جمع کرا دیا۔  وزارت خزانہ نے اپنے تحریری جواب میں ایوان کو بتایا کہ پاکستانی شہریوں کے خفیہ فنڈز پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔

وزارت خزانہ نے کہا کہ ایف بی آر دیگر ممالک کے ساتھ پاکستانیوں کے اثاثوں کی معلومات سے متعلق اقدامات کر رہا ہے۔ ٹیکس قوانین کے اطلاق میں سوئس بینکوں میں رکھی گئی رقم بھی شامل ہے۔


متعلقہ خبریں