چیف جسٹس کے اسکواڈ کی گاڑی کو حادثہ، سات اہلکار زخمی


شیخوپورہ: چیف جسٹس آف پاکستان کے اسکواڈ کی گاڑی کو موٹر وے پر حادثہ پیش آنے کے نتیجے میں سات اہلکار زخمی ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار اسلام آباد سے لاہور جا رہے تھے۔ زخمیوں کو ڈسٹرکٹ اسپتال ہیڈ کواٹرز (ڈی ایچ کیو) میں طبی امداد دی جا رہی ہے جبکہ چیف جسٹس بھی ٹراما سنٹر پہنچ گئے ہیں۔

نمائندہ ہم نیوز کے مطابق سیکیورٹی اہلکاروں کو طبی امداد کے بعد ڈسچارج کردیا جائے گا۔ اہلکاروں کو معمولی زخم آئے ہیں۔


متعلقہ خبریں