کراچی: انٹر بینک کرنسی مارکیٹ میں جمعرات کے روز کاروبار کے شروع میں روپے کے مقابلہ میں ڈالر کی قدر میں سات پیسے کا اضافہ ہو گیا ہے۔
فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں سات پیسے اضافہ کے ساتھ ڈالر 132 روپے 55 پیسے کا ہوگیا۔
انٹر بینک کرنسی مارکیٹ میں بدھ کے روز کاروبار کے دوران 12 پیسے کی کیمی ہوئی تھی۔
کرنسی ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں روپے کی قدر میں بدھ کے روز استحکام دیکھا گیا. انٹربینک میں ڈالر 12 پیسے کمی کے ساتھ 132.48 روپے کا ٹریڈ ہوا تھا ۔
منگل کے روز انٹر بینک کرنسی مارکیٹ میں ڈالرکی قدر میں روپے کے مقابلہ میں کمی ہوئی تھی اور ڈالر 132.59 روپے میں ٹریڈ ہوا تھا۔