وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ چین دنیا کے لیے قابل تقلیڈ ماڈل ہے، معاشی طاقت کے لحاظ سے چین کا کوئی ثانی نہیں۔
پاک چین سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے پر بیجنگ میں خصوصی تقریب ہوئی جس میں وزیراعظم شہباز شریف اور چینی نائب صدر ہین ژینگ نے شرکت کی اور یادگاری کیک کاٹا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ چین نے گزشتہ 75 برس میں بے مثال ترقی کی، 2010 کے تباہ کن سیلاب میں چین نے پاکستان کی بھرپور مدد کی، صدر شی جن پنگ کی قیادت میں کروڑوں افراد غربت سے باہر آئے۔
انہوں نے کہا کہ خطے میں امن، ترقی اور خوشحالی کیلئے چین کی کوششیں قابل تحسین ہیں اور صدر شی جن پنگ تنازعات کے حل کیلئے مذاکرات پر یقین رکھتے ہیں۔
