جہانگیر ترین کی بہن کوسینیٹ کا ٹکٹ جاری

جہانگیر ترین کی بہن کوسینیٹ کا ٹکٹ جاری | urduhumnews.wpengine.com

اسلام آباد: سیاست میں اقربا پروری کی سب سے بڑی مخالف اور موجودہ حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف خود اس مرض کا شکار ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف نے سپریم کورٹ کی جانب سے نااہل ہونے والے جہانگیر ترین کی بہن کو سینیٹ کی سیٹ کے لے ٹکٹ جاری کردیا ہے۔

سینٹ میں خواتین کی نشست کیلئے تحریک انصاف کی امیدوار جہانگیر ترین کی ہمشیرہ سیمی ایزدی ہوں گی۔

پارٹی کے مرکزی ڈپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق سیمی ایزدی سینٹر سعدیہ عباسی کی نااہلی سے خالی ہونے والی نشست پر انتخاب لڑیں گی۔

بیان کے مطابق ٹکٹ چیئرمین تحریک انصاف وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے جاری کیا گیا ہے۔

تحریک انصاف کے اندرونی ذرائع کے مطابق پنجاب سے ن لیگ کی سینیٹر سعدیہ عباسی کی نااہلی کے باعث خالی ہونے والی نشست پر ٹکٹ لینے کی دوڑ میں متعدد رہنما شریک تھیں، جن میں سابق وفاقی وزیر فردوس عاشق اعوان، ڈاکٹر زرقا، شہناز خان اور شبنم جہانگیر بھی شامل تھیں تاہم وزیراعطم عمران خان نے سیمی ایزدی کو گرین سگنل دے دیا۔

پنجاب سے سینیٹ کی دو خالی ہونے والی نشستوں پر انتخاب 15 نومبر کو ہوگا۔


متعلقہ خبریں