اسلام آباد: سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کا کہنا ہے کہ دنیا کا چکر لگانے کے مشن پر نکلے پاکستانی فنکار فخرِعالم جلد اپنے مشن کی اگلی منزل پر روانہ ہوں گے۔
سی اے اے کے آفیشل ٹوئیٹر پر جاری کیے گئے ایک بیان میں ایوی ایشن حکام کا کہنا تھا کہ الحمدللہ فخرعالم خیریت سے ہیں، وہ روس سے جلد اپنے مشن کے اگلے پڑاو کی جانب اڑان بھریں گے۔
https://twitter.com/AirportPakistan/status/1056830672822620160
فخرِعالم کو روس کے ایئر پورٹ پر ویزہ مدت ختم ہو نے کی وجہ سے سیکیورٹی حکام کی جانب سےتحویل میں لے لیا گیا تھا۔
انہوں نے معروف فنکار فیصل قریشی کی مدد سے ٹویٹ کر کے اپنی حراست کی خبر سے آگاہ کیا تھا اور پاکستانی حکومت سےمدد کی اپیل کی تھی۔
Bro please tweet on my behalf. I am being detained at Yuzhno-Sakhalinsk airport because my visa expired 2 hours and date changed. They are forcing me to turn back to Japan. I cannot go to Japan because I had single entry visa. I appeal to Pak govt to request Russian govt to allow
— Faysal Quraishi (@faysalquraishi) October 29, 2018
خبر میڈیا پروائرل ہونے کے بعد گورنر سندھ عمران اسماعیل نے وزارت خارجہ سے رابطہ کیا اور فخر عالم کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی ہدایت کی۔
گورنر سندھ نے کہا ہے کہ روس میں پاکستانی سفارتخانہ اس سلسلے میں ہر ممکن اقدامات کر رہا ہے جب کہ فخر عالم کا مشن پرواز جاری رہے گا اور وہ دنیا کا چکر مکمل کریں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ فخر عالم کے ویزہ کے معاملے کو دیکھ رہے ہیں اور متعلقہ ادارہ معاملے کے حل کے لیے کوشاں ہیں، جلد اس معاملے پر اچھی خبر ملے گی۔
دریں اثنا فیصل قریشی نے ایک ٹویٹ میں کہا تھا کہ فخر عالم کئی گھنٹے گزرنے کے بعد بھی ائرپورٹ پر ہی موجود ہیں تاہم کل صبح تک اُنہیں ویزا مل جائے گا۔
Just spoke to @falamb3 he is still there at the airport …he’ll stay there all night right now its 8:30 pm there so ab kal subha he’ll get his visa
— Faysal Quraishi (@faysalquraishi) October 29, 2018