پاکستان اور چین کے درمیان دوستی بس سروس کا آغاز

کورونا وائرس، انٹرسٹی بسوں کی بندش، ڈرائیورز اور کنڈیکٹرز کے گھروں میں بھی فاقے

لاہور: سمندروں سے گہری اور ہمالیہ سے بلند پاک چین دوستی مزید گہری ہوگئی، دونوں ممالک کے درمیان بس سروس شروع کرنے کا اعلان کردیا گیا۔

اس حوالے سے بس سروس کا شیڈول بھی جاری کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بس سروس لاہور سے چین کے شہر کاشغر تک شروع کی گئی ہے جو ہفتے کے چار دن چلے گی۔

پاک چین دوستی بس مجوزہ دنوں میں رات 12 بجے لاہور سے روانہ ہو گی، اسلام آباد، مانسہرہ، بشام، چلاس سے ہوتی ہوئی رات 8 بجے گلگت پہنچے گی۔

گلگت میں 4 گھنٹے کے قیام کے بعد رات 2 بجے گلگت سے روانہ ہوگی اور اگلے دن 12 بجے خنجراب پاس سے ہوتی ہوئی 3 بجے کاشغر پہنچے گی۔

اسی طرح دوستی بس کاشغر سے دن 11 بجے کاشغر سے روانہ ہوگی اور اگلے روز لاہور پہنچا کرے گی۔

پاک چین دوستی بس سروس کا دو طرفہ کا ٹکٹ 23 ہزار روپے مختص کیا گیا ہے۔ اس سروس سے فائدہ اٹھانے کے خواہش مند مسافروں کے پاس پاسپورٹ، ویزا اور شناختی کارڈ کا ہونا لازمی ہے۔


متعلقہ خبریں