پیراگوائے کی حسینہ ’مس گرینڈ انٹرنیشنل 2018‘ بننے پر بے ہوش ہوگئیں

فوٹو: دی مرکری نیوز


پیراگوائے کی حسینہ کلارا سوسا ’مس گرینڈ انٹرنیشنل 2018‘ بننے پر بے ہوش ہوگئیں۔

کزشتہ رات میانمار میں ’مس گرینڈ انٹرنیشنل 2018‘ کی تقریب کے آخری دن پیراگوئے کی حسینہ کلارا سوسا ٹائٹل جیتنے پر خوشی سے بے ہوش ہو کر اسٹیج پر گر گئی۔

اس سے قبل تقریب میں جب میزبان نے پیراگوائے کی حسینہ سے ٹائٹل پر کامیابی کا بتانے سے پہلے ان کے تاثرات پوچھے تو ماڈل کلارا سوسا کا کہنا تھا کہ وہ آخری اعلان کے لیے بہت پرجوش ہیں اور ان کو لگ رہا ہے تقریب میں ایک ڈاکٹر کو بلانا پڑے گا کیونکہ ایسا لگ رہا جیسے مجھے ابھی دل کا دورہ پڑ جائے گا۔

تقریب کے آخری لمحات میں پیراگوائے کی حسینہ کے اس مختصر انٹرویو کے بعد جب میزبان کی جانب سے  کلارا سوسا کا نام ’مس گریند انٹرنیشنل 2018‘ کے لیے پکارا گیا تو وہ اپنے آپ کو سنبھال نہ سکیں اور بے ہوش ہوگئی۔

کلارا سوسا کی بے ہوشی کے باعث تقریب میں کچھ وقت کے لیے ہلچل مچ گئی لیکن پیراگوائے کی حسینہ کے ہوش میں آتے ہی سب کچھ معمول پر آگیا اور کلارا سوسا نے ہاتھ ہلا کر خوشی اور نم آنکھوں کے ساتھ ’مس گرینڈ انٹرنیشنل 2018‘ کا تاج اپنے سر پر پہنا۔


متعلقہ خبریں