اسلام آباد: معروف ٹی وہ اداکار مانی سلمان نے سوشل میڈیا پیج پر “می ٹو” تحریک کی بانی کا مذاق اڑانے کے بعد مداحوں سے معافی مانگ لی۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں اداکار مانی نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ وہ سوشل میڈیا کا زیادہ استعمال نہیں کرتے، ان کے انسٹاگرام پر لگائی گئی متنازع تصویر ان کے پی آر نے شیئر کی جس کے لیے وہ معذرت خواہ ہیں۔ انہوں نے مداحوں سے ہر مرحلے پر رہنمائی کی درخواست بھی کی۔
I would like to inform all my followers that I am not very much active on social media and was not aware that any such pic is posted on my instagram. Would like to apologize on behalf of my PR guy who posted it by mistake. Please do help us improve in all aspects of life
— Manipakistani (@ManiSalmanKhi) October 24, 2018
اس سے قبل معروف ٹی وی اداکار مانی سلمان کے انسٹاگرام پیج پر ایک تصویر شیئر کی گئی جس میں ہیش ٹیگ می ٹو کی بانی کے بارے میں متنازع الفاظ استعمال کیے گئے تھے۔ تصویر شیئر ہونے کے بعد مداحوں نے اداکار کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

صارفین کی جانب سے سخت ردعمل سامنے آنے کے بعد اداکار نے تصویرڈیلیٹ کر کے وضاحتی پیغام جاری کیا۔
می ٹو تحریک
نامناسب جنسی رویوں کے باعث سامنے آنے والی احتجاجی تحریک می ٹو کو عالمی شہرت ملی۔ دنیا بھر میں غیرمناسب جنسی رویوں کا شکار بننے والے خواتین اور مرد ہیش ٹیگ می ٹو کے ساتھ سوشل میڈیا پر آئے۔
امریکی جریدے نے اس تحریک کو 2017 میں سامنے آنے والی سب سے بااثر تحریک قرار دیا ہے۔

