ملک کے اکثر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

فوٹو: فائل


اسلام آباد: محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کے روز ملک کے اکثر علاقوں میں موسم خشک رہے گا تاہم قلات اور مکران ڈویژن میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بدھ کی صبح آٹھ بجے درجہ حرارت 18 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

پنجاب میں ضلع  بہاولنگر گرم ترین مقام رہے گا جہاں درجہ حرارت کم سے کم 42 اور زیادہ سے زیادہ 44 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے، بہاولپور 41 اور رحیم یارخان کا درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

راولپنڈی، لاہور، فیصل آباد اور ملتان میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت بالترتیب 37، 41، 40 اور 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہے گا۔

بدھ کے روز بلوچستان میں مجموعی طور پر موسم خشک رہے گا اور گزشتہ روز کی نسبت گرمی کی شدت میں کمی آنے کا امکان ہے۔ تربت اور لسبیلہ میں زیادہ گرمی پڑنے کا امکان ہے جہاں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے۔

خیبر پختونخوا میں ڈی آئی خان اور کوہاٹ گرم ترین مقامات رہیں گے جہاں زیادہ سے زیادہ رجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا اندیشہ ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ کا موسم آئندہ دو روز تک گرم اور خشک رہے گا۔ بدھ کے روز کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سکھر35 اور حیدر آباد کا 36 سینٹی ڈگری گریڈ رہنےکا امکان ہے۔

گزشتہ روز بھی ملک کے بیشر علاقوں میں موسم خشک رہا تاہم اسکردو میں منفی 02 اور استوار کا درجہ حرارت منفی 01 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

 


متعلقہ خبریں