آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹی20 کے لیے قومی ٹیم کا اعلان

پاک آسٹریلیا ون ڈے سیریز 22 مارچ سے ہو رہا ہے

فوٹو: ہم نیوز


دبئی: آسٹریلیا کے خلاف ٹی20 سیریز کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے۔ کل سے دبئی میں شروع ہونے والے تین ٹی20 میچز کی سیریزمیں سرفراز احمد پاکستانی ٹیم کی کپتانی کے فرائض انجام دیں گے۔

کپتان سرفراز احمد نے سیریز کے لیے ٹرافی کی تقریب رونمائی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ شعیب ملک کل کے میچ میں شرکت نہیں کریں گے۔

بدھ کے روز کھیلے جانے والے میچ کے لیے دیگر کھلاڑیوں میں فخر زمان، محمد حفیظ، بابراعظم، حسین طلعت، آصف علی، شاداب خان، عماد وسیم، فہیم اشرف، شاہین آفریدی اور حسن علی شامل ہیں۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ٹی 20 میچز 24، 26 اور 28 اکتوبر کو دبئی کے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

ٹرافی کی تقریب رونمائی

اس سے قبل دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں پاکستان اورآسٹریلیا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے ٹرافی کی رونمائی کی گئی، دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے ٹرافی کے ساتھ فوٹو سیشن میں حصہ بھی لیا۔


ایڈیٹر
متعلقہ خبریں