سعودی عرب کی پاکستانیوں کے لیے زائد عمرہ فیس معاف

سعودی عرب نے پاکستانیوں کے لیے عمرہ کی زائد فیس معاف کر دی|humnews.pk

اسلام آباد: سعودی حکومت نے دو سال کے دوران دوبارہ عمرہ کرنے پر عائد دو ہزار ریال فیس ختم کردی ہے۔

ذرائع کے مطابق سعودی وزارت مذہبی امور کی جانب سے پاکستانی حکام اور عمرہ/حج آپریٹرز کو آگاہ کردیا گیا ہے جبکہ اس کا باضابطہ اعلان اگلے ہفتے تک متوقع ہے۔

ہم نیوز کے ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سعودی ولی عہد سے ملاقات میں عمرہ فیس کا معاملہ اٹھایا تھا۔

وزیراعظم نے اپنے دورہ  کے دوران سعودی ولی عہد  سے عمرہ فیس میں کمی کی درخواست کی تھی جس پر  پاکستانیوں کےلیے دو ہزار عمرہ فیس ختم کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی۔


متعلقہ خبریں