پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی میں جھگڑا، خرم شیرزمان کا نوٹس

پی ٹی آئی کے دو اراکین اسمبلی کے درمیان، خرم شیرزمان کا نوٹس|humnews.pk

کراچی: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کراچی ڈویژن کے صدر خرم شیر زمان  نے پارٹی کے قومی اور صوبائی اسمبلی کے دو اراکین کے درمیان تلخ کلامی اور جھگڑے کا نوٹس لے لیا ہے۔

خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ منتخب اراکین قومی اور صوبائی اسمبلی کے حامیوں کے درمیان تلخ کلامی اور جھگڑے افسوسناک ہے.

ان کا کہنا تھا کہ معاملے کا ہر پہلو سے جائزہ لیا جارہا ہے، سارے مسئلے کو اچھے سے دیکھ کر صورتحال سے آگاہ کروں گا۔ اگرمعاملہ آپسی جھگڑے کا ہے توڈسپلنری کمیٹی کے سپرد کیا جائے گا۔

پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی آفتاب جہانگیر کے حامیوں نے رکن صوبائی اسمبلی رابستان خان پر سرجانی ٹاوٗن اور تیسر ٹاوٗن کے دورے سے واپسی پر حملہ کردیا تاہم واقعہ میں آفتاب جہانگیرتو محفوظ رہے مگر ان کے ایک ملازم کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق دونوں فریقین کے درمیان تصادم ایک دوسرے پر لینڈ مافیا کی معاونت کے الزام کے باعث ہوا۔


متعلقہ خبریں