وزیر اعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کر لیا


اسلام آباد: وزیراعظم نے جمعرات 18 اکتوبر کو  وفاقی کابینہ کا اجلاس  طلب کر لیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان اجلاس کی صدارت کریں گے جس میں حکومتی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر آئی ایم ایف سے مذاکرات پر شرکا کو بریفنگ دیں گے اور ملکی معاشی صورتحال کے حوالے سے بتائیں گے جبکہ معیشت کی بحالی کے لیے اقدامات پر بھی بات کی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں وفاقی کابینہ حکومت کے سو روزہ پلان پر عملدرآمد کا جائزہ بھی لے گی اور مختلف اداروں میں تقرریوں کی منظوری بھی دی جائے گی۔

ذرائع نے بتایا کہ یہ اجلاس اس لیے بھی اہمیت کا حامل تصور کیا جارہا ہے کیونکہ اس وقت نئی حکومت کے لیے سب سے بڑا مسئلہ معاشی صورتحال پر قابو پانا ہے اور اس حوالے سے حکمراں جماعت کو سخت تنقید کا سامنا ہے۔


متعلقہ خبریں