جسٹس شوکت صدیقی کو عہدے سے ہٹادیا گیا


اسلام آباد: صدر مملکت کی منطوری کے بعد وزارت قانون نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس شوکت عزیز صدیقی کو عہدے سے ہٹادیا گیا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق اس ضمن میں باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

وائس چئیرمین سپریم کورٹ بار فرید دایو نے کہا کہ جسٹس شوکت صدیقی کو ہٹانےکےفیصلے کا خیرمقدم کرتےہیں۔ انہوں نے کہا کہ صدر پاکستان سپریم جوڈیشل کونسل کے فیصلے پر جلدازجلد عملدرآمد کریں۔

انہوں نے کہا کہ عدلیہ میں مقدمات سمیت ریفرنسزز جلد نمٹائےجانے کےمعاملےکوسراہتےہیں اور امید ہے آئندہ بھی ایسے ہی اقدامات کیے جائیں گے۔ چیف جسٹس ثاقب نثارکی سربراہی میں عدلیہ کی تاریخ میں بہترین فیصلے ہورہےہیں۔

سپریم کورٹ بارچیف جسٹس سےگزارش کرتی ہے کہ ملک بھر میں مقدمات جلد نمٹانے کےمعاملے پر بھی نظرثانی کریں تاکہ عوام کو موثر انصاف میسر آسکے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے تمام عناصر جومقدمات میں تاخیری حربےاستعمال کرتے ہیں ان کے خلاف چیف جسٹس ایکشن لیں۔


متعلقہ خبریں