سیاسی جنگ میں شہبازشریف کو شکست دیں گے، ہمایوں اختر


لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے انتخابی امیدوار ہمایوں اختر خان کا کہنا ہے کہ سیاسی جنگ میں شہباز شریف کو بدترین شکست دیں گے۔انہوں نے کہا کہ حلقے میں عوام نے جسے شکست دی وہ دوبارہ نہیں آیا۔

وہ حلقہ این اے – 131 میں ضمنی انتخابات کے دوران انتخابی جلسے سے خطاب کررہے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ حلقے میں پانی اور گیس کا نظام بہت خراب ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے حلقے میں کئی ترقیاتی کام کرائے ہیں جس کی وجہ سے ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف زیادہ لیڈ سے جیتے گی۔

سابق وفاقی وزیر ہمایوں اخترخان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کی گرفتاری آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم کی وجہ سے ہوئی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان کا اپنا کیا آج ان کے سامنے آ رہا ہے۔

ہمایوں اختر خان نے کہا کہ خواجہ سعد رفیق نےہمیشہ غلط بیانی کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ شہباز شرہف کی گرفتاری کو اپنے فائدے کے لیے استعمال کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں