ابوظہبی:گھر میں آگ لگنے سے ایک ہی خاندان کے آٹھ افراد ہلاک


ابوظہبی: متحدہ عرب امارات کے شہر ابوظہبی کی ایک دو منزلہ گھر میں آگ لگنے سے پانچ بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے آٹھ افراد ہلاک ہو گئے۔

آگ ابوظہبی کے علاقے بنی یاس میں فجر کے وقت لگی۔ مقامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق آگ دو منزلہ گھر کے گراؤنڈ فلور میں لگی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے گھر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

آگ لگنے کے وقت گھر کے اندر 12 افراد موجود تھے۔ رپورٹس کے مطابق باقی چار افراد شدید زخمی ہیں جن کی حالت تشویشناک ہیں۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق تمام ہلاکتیں دم گھٹنے کے باعث ہوئی ہیں۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ لگنے کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہو سکی۔

ہلاک شدہ گان میں 38، 37 اور 21 سالہ تین خواتین، تین بچیاں اور دو بچے شامل ہیں۔  گھر کے مالک علی بداوی الکویتیری نے کہا ہے کہ ان کی دو بیٹیوں سمیت گھر کے آٹھ افراد آگ کے حادثہ میں ہلاک ہوئے ہیں۔

متعلقہ خبریں