ضمنی انتخاب: پی پی اورپی ٹی آئی باہم شیر و شکر


اٹک: این- 56 اٹک ٹو اور پی پی تھری اٹک تھری میں پاکستان پیپلزپارٹی کے سابق امیدواروں نے پاکستان تحریک انصاف کے امیدواروں کی حمایت کا اعلان کردیا۔

دونوں جماعتوں کے رہنماؤں نے فتح جنگ کے مقامی ہوٹل میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی کے سابق امیدواروں سردار سلیم حیدراورریاض خان بالڑہ نے ہائی کمان کی ہدایت پرحمایت کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماؤں نے بتایا کہ ذلفی بخاری کے رابطہ کرنے پرپی ٹی آئی امیدواروں کی حمایت کا فیصلہ کیا اور اب اس حلقے میں پی ٹی آئی کا ساتھ دیں گے۔

پریس کانفرنس میں دونوں جماعتوں نے آئندہ بلدیاتی انتخابات بھی مل کر لڑنے کا اعلان کیا۔

پریس کانفرنس میں رکن صوبائی اسمبلی یاوربخاری اور ذلفی بخاری کےوالد واجد بخاری بھی موجود تھے۔ پاکستان تحریک انصاف کے امیدوارملک خرم خان اور صوبائی امیدواراکبر تنولی بھی اس موقع پر موجود تھے۔


متعلقہ خبریں