کراچی: صوبائی دارالحکومت کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سابق سیشن جج مٹھی سکندر لاشاری کو قتل کیس میں سزائے موت سنا دی۔
کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے قتل کیس میں جرم ثابت ہونے پر مجرم سکندر لاشاری کو سزائے موت سنائی۔ سابق سیشن جج سکندر لاشاری کو حیدرآباد جیل سے عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔
سابق سیشن جج پر سیشن جج جیکب آباد کے بیٹے کو قتل کرنے کا الزام تھا جب کہ مقدمے میں 22 سے زائد گواہوں کے بیانات قلمبند کیے گئے تھے۔
سابق ڈسڑکٹ اینڈ سیشن جج جیکب آباد خالد شاہانی کے بیٹے عاقب شاہانی کو 19 فروری 2014 کو جامشورو میں قتل کر دیا گیا تھا۔ پولیس کے مطابق عاقب شاہانی سیشن جج مٹھی کی بیٹی کے ساتھ محبت کی شادی کرنا چاہتے تھے اور سکندر لاشاری اس شادی کے خلاف تھے۔
