پانی کا ضیاع روکنے کے لیے ’ریچارج پاکستان‘ منصوبہ منظور


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے سیلابی پانی کو استعمال میں لانے اور پانی کے ضیاع کو روکنے کے لیے ’ریچارج پاکستان‘ کے نام سے منصوبے کی منظوری دے دی ہے۔

یہ منظوری انہوں نے موسمیاتی تبدیلی سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دی۔ اجلاس میں وزیر اعظم کے مشیر ملک امین اسلم، سیکرٹری خضر حیات خان اور دیگر سینیئر حکام نے شرکت کی۔

مشیر ملک امین اسلم نے موسمیاتی تبدیلی کے چیلنجز سے نمٹنے اور اس ضمن میں وزارت کی کارکردگی سے متعلق اجلاس کو بریفنگ دی۔ 

اجلاس میں وزیر اعظم کو 10 بلین ٹری سونامی پراجیکٹ کے علاوہ توانائی کی پیداوار کے لیے نئے طریقے اپنانے کے حوالے سے بھی بریفنگ دی گئی۔

وزیراعظم کو گلگت بلتستان میں 50 فلڈ وارننگ سسٹم کی تنصیب کے حوالے سے بھی تفصیلی رپورٹ پیش کی گئی۔

ان کے علاوہ عمران خان کو خیبرپختونخوا کے 5 اضلاع اور گلگت بلتستان میں 408 ریور ڈسچارج گیج کی تنصیب کے حوالے سے بھی بریف کیا گیا۔


متعلقہ خبریں