عرب امارات: پیدائش کے مطابق نمبر پلیٹ لینے کی سہولت

دبئی میں بغیر ڈرائیور کے روبوٹ بس کی آزمائش شروع

متحدہ عرب امارات: دبئی میں اب کوئی بھی اماراتی شہری اپنی گاڑی کی نمبر پلیٹ اپنے سال پیدائش کے مطابق منتخب کراسکے گا۔

یہ اسکیم  متحدہ عرب امارات کے محمکہ شاہرات ومواصلات نے متعارف کرائی ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق دبئی کے محکمہ شاہرات کی طرف سے کوڈ کے طور پر ’W‘ کی ایک علامت مقرر کی گئی ہےجو پانچ مخصوص خانوں میں سے اپنے پسندیدہ نمبر پلیٹ کے انتخاب کا موقع فراہم کرے گی۔

دبئی نمبر پلیٹس سروس کے ذریعے کوئی بھی اماراتی شہری اپنے سال پیدائش کے مطابق اپنی گاڑی کی نمبر پلیٹ بنوا سکتا ہے۔

اس نمبر پلیٹ کے حصول کے لیے 1670 درہم یا 457 ڈالرز کی رقم مختص کی گئی ہے۔

متحدہ عرب امارات کے محکمہ شاہرات و مواصلات کے جانب سے اس ضمن میں جو فہرست دی گئی ہے اس میں 1967 کے بعد سے 2018 تک کے نمبر شامل ہیں۔

متعارف کرائی گئی اسکیم کے تحت جو شہری اپنے سال پیدائش کے مطبق نمبر پلیٹ لے گا وہ سال بدلنے پر اسے تبدیل بھی کرانے کا مجاز ہو گا۔

دبئی میں نمبر پلیٹس نہایت اہمیت کی حامل سمجھی جاتی ہیں اوردولت و امارات کا اندازہ لگانے کے بھی کام آتی ہیں۔


متعلقہ خبریں