محرم الحرام: سندھ میں موبائل فون اورڈبل سواری پر پابندی


کراچی : شہرقائد سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں آٹھ، نو اوردس محرم الحرام کو موبائل فون سروس بند رہے گی۔ حکومت سندھ نے موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر بھی پابندی عائد کردی ہے۔  

صوبائی سیکرٹری داخلہ سندھ قاضی کبیر کے مطابق حیدرآباد، شہید بے نظیرآباد، خیرپور اور لاڑکانہ میں بھی موبائل فون سروس بند رہے گی۔

انہوں نے واضح کیا کہ عوام کی سہولت کے پیش نظرموبائل فون سروس پورے شہر میں بند نہیں ہوگی بلکہ صرف جلوسوں کی گزرگاہوں اور ان کے اطراف میں معطل کی جائے گی۔

موبائل فون سروس صبح 7 تا رات 12 بجے تک بند رہے گی۔

سندھ کے محکمہ داخلہ کے مطابق موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر بھی تین دن کے لیے پابندی عائد کردی گئی ہے۔

پابندی کا اطلاق شب 12 بجے سے شروع ہوجائے گا اورجمعہ کی رات 12 بجے تک برقرار رہے گا۔


متعلقہ خبریں