ملتان: ضلع کچہری کے بخشی خانہ میں پیشی پر آئے دو ملزم اور تین پولیس اہلکار نشہ آور جوس پینے سے بے ہوش ہو گئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق پیشی پر آنے والے ملزم اور پولیس اہلکاروں نے جوس پیا اور تھوڑی دیر بعد اپنا ہوش کھو بیٹھے۔ اس دوران بخشی خانے میں تعینات دیگر پولیس اہکار ان کو ہوش میں لانے کی کوشش کرتے رہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بے ہوش ہونے والے اہلکاروں کے نام اکبر، عباس اور محمد یار ہیں جبکہ پیشی پر آئے ملزمان میں اعجاز اور مدنی شامل ہیں۔
ملزموں کو ہوش میں لانے کے بعد علاقہ مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا گیا تاہم وہ نیم مدہوشی کے عالم میں ہی عدالت میں موجود رہے۔ پولیس اہلکاروں کو پولیس لائن منتقل کر دیا گیا۔
پولیس کی جانب سے معاملہ دبانے کی بھرپور کوشش کی گئی۔