کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے شمالی وزیرستان میں پاک فوج کے جوانوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ شہید صوبیدار نذیر چانڈیو، سپاہی فخر اور عامر نے وطن عزیز کی خاطر جامِ شہادت نوش کرکے قوم کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے شہداء کے ورثاء سے ہمدردی و یکجہتی کا اظہار بھی کیا۔
پیپلز پارٹی کے چیئرمین کا مزید کہنا تھا کہ دہشتگردی کے خلاف افسران، جوانوں اور شہریوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ دہشت گردی اور انتہاپسندی کے خلاف پوری قوم یک آواز اور ہم قدم ہے۔
گزشتہ روز سامنے آنے والی خبر میں کہا گیا تھا کہ شمالی وزیرستان میں پاک فوج کے تین جوان شہید ہو گئے تھے۔