عاطف میاں کے بعد عاصم اعجاز بھی مستعفی

عاطف میاں کے بعد عاصم اعجاز بھی مستعفی


اسلام آباد: اقتصادی مشاورتی کونسل کے رکن عاطف میاں کے مستعفی ہونے کے بعد ایک اور رکن عاصم اعجاز خواجہ نے بھی بطور احتجاج استعفی پیش کردیا ہے۔

انہوں نے یہ اعلان سماجی رابطے کی ویب سائیٹ پرایک ٹویٹ کے ذریعے کیا۔

عاصم خواجہ کا کہنا تھا کہ بطور مسلمان حکومت کے اس اقدام کی حمایت نہیں کرتے۔ عاطف میاں ایک قابل انسان ہیں اور ان پرمستعفی ہونے کے لیے دباؤ ڈالنا سمجھ سے بالا تر ہے۔ اللہ ہم سب کو معاف فرمائے۔ 

اس سے قبل قادیانی مذہب سے تعلق رکھنے والے ماہر اقتصادیات عاطف میاں نے جمعہ کی شام اقتصادی مشاورتی کونسل سے استعفی دے دیا تھا۔ انہوں نے اپنا استعفی جمعہ کی شام وزیر اعظم عمران خان کو بھجوا دیا تھا۔


متعلقہ خبریں