لاہور: پنجاب پولیس نے لاہور کے 40 تھانوں میں تعینات اسٹیشن ہاؤس آفیسرز(ایس ایچ او) کی تقرریاں اور تبادلے کر دیے ہیں۔
لاہور کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) آپریشنز شہزاد اکبر نے بتایا کہ تعینات کیے جانے والے تمام ایس ایچ اوز انسپکٹر رینک کے پولیس افسران ہیں اور تعیناتیاں انٹرویوز کے بعد 100 فیصد میرٹ پر کی گئی ہیں۔
انسپکٹر جاوید صدیق کو اسلام پورہ، قمر عباس جنوبی چھاؤنی، محمد جاوید باٹا پور، علی اجود مصطفی آباد، وسیم اختر سرور روڈ، حسنین حیدر فیکٹری ایریا، راحیل امجد گجر پورہ، رائے ناصر مغلپورہ، نبی بخش پرانی انارکلی اورطاہر زین العابدین کو تھانہ مزنگ میں تعینات کیا گیا ہے۔
شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ ریحان جمال کو غالب مارکیٹ، مدثراللہ اچھرہ، رضوان نواز ماڈل ٹاؤن، ساجد نذیر شادمان، فیصل عباس کاہنہ، میاں قدیر احمد فیصل ٹاؤن، عتیق ڈوگر نشتر کالونی، اسد بخاری گلبرگ، زاہد نواز ساندہ اور عدیل سعید تھانہ گلشن اقبال میں تعینات کیے گئے ہیں۔
ڈی آئی جی آپریشنز نے بتایا کہ منظور احمد کو مسلم ٹاؤن، محمد اکمل وحدت کالونی، مشتاق احمد شاہدرہ ٹاؤن، نعیم یاسین نیو انارکلی، مقصود احمد ٹبی سٹی، ظہیر الدین مستی گیٹ، یوسف بٹ داتا دربار، زاہد حسین اکبری گیٹ، محمد ارحم شاہدرہ، انتخاب حسین یکی گیٹ، شاہد علی شفیق آباد اورطاہر اکرام کی تعیناتی تھانہ راوی روڈ میں کی گئی ہے۔
ناصر گل کو رنگ محل، منوراحمد بھاٹی گیٹ، احمد عدنان موچی گیٹ، طاہر محمود گوالمنڈی، محمد سرور لوہاری گیٹ، ریحان ضیا ٹاؤن شپ، عامر اقبال مصطفی ٹاؤن اور محمد افضل کی تقرری تھانہ مانگا منڈی میں کی گئی ہے۔
ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کے مطابق تعینات ہونے والے تمام نئے ایس ایچ اوز کو فوری چارج سنبھال کر فرائض سر انجام دینے کا حکم دیا گیا ہے۔