کراچی: جمعہ کے روز انٹربینک فارن کرنسی مارکیٹ میں کاروبار کے شروع میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں ایک پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔
فاریکس ڈیلرز کے مطابق کاروبار کے ابتدائی مراحل میں انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر ایک پیسہ بڑھ کر 124 روپے 25 پیسے ہو گئی۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدرمیں 10 پیسے کی کمی ہوئی، دس پیسے کمی کے ساتھ ڈالر 124 روپے 60 پیسے کی سطح پرآ گیا۔
جولائی میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں ریکارڈ کمی ہوئی تھی اور ایک ڈالر تقریبا 129 روپے کا ہوگیا تھا لیکن اس کے بعد روپے کی قدر میں بہتری آئی۔
گزشتہ برس دسمبر سے اب تک ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں 21 فیصد سے ذیادہ کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
رواں برس جنوری میں ڈالر 110 روپے کا تھا لیکن اس کے بعد روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں 15 فیصد کا اضافہ ہوا اور جولائی 18 کو ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح 128 روپے 75 پیسے تک پہینچ گیا۔
گزشتہ چند ہفتوں کے دوران ڈالر کے مقابل روپے کی قدر میں کچھ بہتری آئی ہے تاہم یہ اب بھی سابقہ سطح سے خاصی بلند ہے۔