واہگہ بارڈر پر پرچم اتارنے کی باوقار تقریب



لاہور: واہگہ بارڈر پر پرچم اتارنے کی تقریب ہوئی جس میں عوام کی بھاری اکثریت نے شرکت کی۔ تقریب کے شرکا مسلسل پاک فوج زندہ باد اور پاکستان پائندہ باد کے نعرے لگاتے رہے۔

پاکستانی بینڈز کی دلکش دھنوں نے ماحول کو گرما دیا جبکہ خوبصورت ملی نغموں نے ماحول کا رنگ بدل دیا۔ ہر طرف پاکستانی پرچموں کی بہار تھی۔ 

پنڈال کھچا کھچ بھرا ہوا تھا، بچے، بڑے، خواتین اور مرد شرکا میں شامل تھے، پوری تقریب کے دوران ڈھول کی تھاپ کے ساتھ پاکستان کی محبت سے سرشار نعرے ہر طرف گونجتے رہے۔

رینجرز کی دلیرانہ انداز کی پریڈ شروع ہوئی تو پاکستان زندہ باد کے نعرے مزید بلند ہو گئے اور عوام کے جوش و جذبے میں اضافہ ہو گیا۔

 


متعلقہ خبریں