کابل کے اسپورٹس کلب میں خود کش حملہ، 20 افراد جاں بحق


کابل: افغانستان کے دارالحکومت کابل میں اسپورٹس کلب کے اندر یکے بعد دیگرے دو خودکش دھماکے ہوئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق خود کش بمبار نے اسپورٹس کلب کی عمارت کے اندر گھس کر خود کو دھاکے سے اڑا لیا، حملے میں 20 افراد جاں بحق  اور درجنوں زخمی ہو گئے ہیں۔

افغانستان کی خبرایجنسی کے مطابق خود کش دھماکہ کابل میں واقع قلعہ نظر کے علاقے میں پیش آیا۔ کابل پولیس کے ترجمان حشمت کا کہنا تھا کہ پہلے دھماکے کے بعد زخمیوں کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا تھا۔

عینی شاہدین کے مطابق خود کش بمبار نے اسپورٹس کلب میں داخل ہونے کے لیے ڈیوٹی پرمامورسیکیورٹی گارڈ کو پہلے ہلاک کیا اس بعد کلب کے اندر داخل ہو کر خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔

کابل ایک طویل عرصہ سے دھماکوں اور دہشت گرد حملوں کی زد میں ہے، گذشتہ ماہ ایک حملہ آور نے تعلیمی ادارے کے اندر گھس کر خود کو دھماکے سے اڑا دیا تھا جس کی وجہ سے 60 افراد ہلاک ہو گئے تھے جن میں طلبا کے علاوہ عام شہری بھی شامل تھے۔


متعلقہ خبریں