اسلام آباد: امریکی سیکرٹری خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ اپنے دورہ پاکستان کے دوران انہوں نے وزیراعظم عمران خان اور وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی ہے۔
پاکستان سے واپسی پر سماجی رابطے کی ویب سائیٹ پر اپنے مختصر ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ دونوں پاکستانی رہنماؤں کے ساتھ ملاقا ت میں سفارتی اور فوجی تعلقات پر بات چیت ہوئی ہے۔
In #Pakistan with my colleague & friend CJCS Gen Joe Dunford. Today we met with PM @ImranKhanPTI & FM Shah Mehmood Qureshi to discuss our diplomatic & military to military relationship. @StateDept pic.twitter.com/dQUMVg6Q8y
— Secretary Pompeo (@SecPompeo) September 5, 2018
مائیک پومپیو نے وزیراعظم ہاؤس میں عمران خان سے ملاقات کی، ملاقات میں پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ اور وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی بھی موجود تھے۔
امریکہ نے حسب معمول ڈو مور کا مطالبہ کیا جس کے جواب میں پاکستان نے کہا کہ امریکہ کا ہر مطالبہ نہیں مانا جا سکتا۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ افغانستان میں امن کے لیے پاکستان اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔
ایک روزہ دورے کے اختتام پر مائیک پومپیو نور خان ایئر بیس سے سی فورٹی طیارے پر نئی دہلی روانہ ہو گئے۔