سی پی ایل: لک رونچی کی شانداراننگز، وارئیرز فاتح

سی پی ایل:لکی رونچی کی شانداراننگز، وارئیرز فاتح | urduhumnews.wpengine.com

گیانا: کیریبئین پریمئیر ٹی 20 لیگ کے 22ویں میچ میں لک رونچی نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے گیانا ایمیزون وارئیرز  کو باربا ڈوس ٹرائڈنٹس کے خلاف آٹھ وکٹوں سے فتح دلاکر پوائنٹس ٹیبل میں پہلے نمبر پر پہنچا دیا ہے۔

بارباڈوس نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے سات وکٹوں کے نقصان پر مقررہ 20 اوورز میں 165 رنز بنائے۔ وارئیرز نے مقررہ ہدف 16 ویں اوور میں دو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

گیانا ایمیزون کی جانب سے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرنے والے لک رونچی نے 40 گیندوں پر تین چھکوں اور پانچ چوکوں کی مدد سے 67 رنز بنائے۔

اننگز کے چھٹے اوور میں لک رونچی نے جانس ہولڈر کی پانچ گیندوں پر 22 رنز بنا کر میچ کو یطرفہ بنا دیا۔ انہیں میچ کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز بھی دیا گیا۔

گیانا ایمیزون وارئیرز کے جانب سے کھیلنے والے پاکستانی فاسٹ بالر سہیل تنویر نے دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

بارباڈوس کے بالر وہاب ریاض نے ایک شکار کیا جب کہ محمد عرفان کوئی وکٹ حاصل نہیں کر سکے۔

وارئیرز کے کپتان شعیب ملک ایشیاء کپ کی ٹریننگ میں شرکت کے لیے پاکستان واپس آ چکے ہیں ان کی غیر موجودگی میں ایمیزون وارئیرز کی قیادت ویسٹ انڈین کھلاڑی ریاد امریت کررہے ہیں۔


متعلقہ خبریں